• 24newspk

اسے کہتے ہیں میچ ونر،محمد نواز نے اپنی گھومتی گیندوں سے مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن کو چکرا کر رکھ دیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 120 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔پاکستان کی جانب سے دیے گئے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 155 رنز پرآؤٹ ہو گئی۔



ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔پاکستان نے 50 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم نے 77 رنز بنائے ان کے علاوہ امام الحق نے 72 ،شاداب خان 22،خوشدل شاہ 22 ,وسیم جونئر 17،محمد رضوان 15,شاہین شاہ آفریدی 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے ہوسین نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کی تو سنچورین شائے ہوپ کو صرف 4 رنز پربنا کر آؤٹ ہو گئے تاہم اس کے بعد مہمان ٹیم کے کائل میئرز اور شمارا بروکس نے ٹیم کو سنبھالا۔



بروکس نے 42 جبکہ میئرز نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم ان کے بعد کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پوران 25 رنز کے ساتھ پاکستانی بولرز کے سامنے مزاحمت کرسکے۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے اپنے ون ڈے کیریئر کی بہترین گیند بازی کی۔ انہوں نے 10 اوورز کے کوٹہ میں صرف 19 رنز دے کر 4 اہم وکٹیں حاصل کیں۔



نوجوان فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے 3، شاداب خان نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ لی۔



Web Desk (24NewsPK) Pakistan beat West Indies by 120 runs in the second ODI of three one-day series between Pakistan and West Indies.Pakistan won the series 0-2. In pursuit of the target of 276 runs given by Pakistan, the visiting team was reduced to 155 runs.



In the second ODI match played in Multan, Pakistan won the toss and elected to bat first. Pakistan scored 275 runs for the loss of 8 wickets in 50 overs. Captain Babar Azam scored 77 runs for Pakistan. Haq scored 72, Shadab Khan 22, Khushdil Shah 22, Wasim Jr. 17, Mohammad Rizwan 15, Shaheen Shah Afridi 15. Hussein took three wickets for West Indies. Hope was dismissed for just four runs, but then Kyle Meyers and Shamara Brooks took over.



Brooks scored 42 while Meyers scored 33, but no player was able to put up a significant performance after him. West Indies captain Nicholas Pooran was able to resist the Pakistani bowlers with 25 runs. The best bowling of his ODI career. He took 4 important wickets for 19 runs in the quota of 10 overs. Young fast bowler Muhammad Wasim Jr. took 3 wickets, Shadab Khan took 2 wickets and Shaheen Shah Afridi took 1 wicket.



33 views1 comment