24newspk
”اس بات کا طعنہ دینا بھی نسلی تعصب ہے“ پاکستانی نژاد کرکٹر بھی نسلی تعصب پر بول پڑے

ویب ڈیسک(کرکٹ نیوز پی کے) آسٹریلیا کے معروف بلے باز پاکستانی نژاد کرکٹر عثمان خواجہ نے بھی نسلی تعسب کی بات کی ہے انہوں نے ”سست“ لفظ کا طعنے دینے کو بھی نسلی تعسب قرار دیا اور ان کا کہنا تھاکہ لوگ جنوبی ایشیا کے لوگوں کو سست سمجھتے ہیں۔عثمان خواجہ نے کہا کہ کرکٹ میں دوسری براردری سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ اچھا سلوک اور ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد کرکٹر عثمان خواجہ نسلی تعصب کے حوالے سے کہا ہے کہ مجھے بچپن سے ہی سست ہونے کے طعنے دیے جاتے تھے کیوں کہ میری فطرت ریلیکس رہنے کہ وجہ سے مجھے لیزی کا طعنہ دیا جاتا تھا۔ اس کی یک وجہ میرا پاکستان سے تعلق ہونا ہے کیوں کہ میری پیدائش وہاں ہوئی ۔لوگ سمجھتے ہیں کہ ایشیائی لوگ سست لیزی ہوتے ہیں اور اس وجہ سے فٹنس ٹیسٹ میں بھی میں سب سے پیچھے رہتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان چیزوں کو کسی کے آبائی علائقہ سے جوڑنا نہہں چاہیے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جوفر آرچر اور پاکستانی نژاد کرکٹر عظیم رفیق نے کاؤنٹی کرکٹ کے دوران نسلی تعصب کا نشانہ بنانے کا انکشاف کیا تھا۔اس کے پاکستان قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر رانا نوید الحسن نے بھی پاکستانی نژاد عظیم رفیق کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ساتھ بھی نسلی تعصب کا واقعہ پیش آیا تھا۔