top of page
  • Writer's picture24newspk

”اظہر علی کو زبردستی کپتان بنا یا گیا تھا“ شعیب اختر کا تہلکہ خیز بیان



راولپنڈی(کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی کپتانی کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے ان کا کہنا تھاکہ اظہر علی کو زبردستی کپتان بنادیا گیا تھا۔


تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان نہیں بنانا چاہیے تھا نجی ٹی وی کے مطابق شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے زبردستی اظہر علی کو کپتان بنا دیا گیا، شعیب اختر نے اظہر علی کو مشورہ بھی دیا کہ اظہر علی کو کپتانی چھوڑ کر اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے،پہلے پی سی بی نے ان کو کپتانی کے لئے مجبور کیا اور اب تبدیل کیا جا رہاہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اظہر علی کی کپتانی میں پاکستان نے 9 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے پاکستان نے 2 میچ جیتے اور 4 میچ ہارے جبکہ 3 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔اظیر علی نے پاکستان ٹیم کی ون ڈے کرکٹ میں بھی کپتانی کی لیکن اس کے بھی نتائج اچھے نہیں تھے ۔ا ن کی قیادت میں پاکستان نے 2017-2015 تک 31 میچ کھیلے 12 میچ جیتے اور 18 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


شعیب اختر اسپیڈ اسٹار

55 views0 comments
bottom of page