24newspk
’اظہر علی کی عمربڑھنے کے ساتھ گیند کو۔۔۔رمیز راجہ کا ایسا بیان کہ آپ بھی حیرا ن ہو جائیں

لاہور(24 نیوز پی کے) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہے ،ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے،قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی دوسرے ٹیسٹ میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے تو سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ اظہر علی کی عمر کے ساتھ گیند کو سمجھنے کی استعداد بھی کم پڑتی جارہی ہے۔رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ اظہر علی نے اتنی زیادہ کرکٹ کھیل لی مگر وہ ابھی تک کریز پر توازن برقرار رکھنا نہیں سیکھ پائے،ان کو اگلی اننگز میں پاکستان ٹیم کی ضرورت کے مطابق کچھ خاص کردکھانا ہوگا، یہی ذمہ داری اوپنرز کی ہوگی۔
رمیز راجہ نے کہاکہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد دوسرے میچ میں پاکستان کو بہتر آغاز کے ساتھ حریف پر دباو بڑھانے کی ضرورت تھی مگر صرف 2رنز پر 3وکٹیں گنوا دیں،ایک عرصے سے ٹیم غیر ملکی ٹورز میں ٹاپ آرڈر کے مسائل کا شکار نظر آتی ہے، بیٹسمین کنڈیشنز سے مطابقت نہیں پیدا کر پاتے۔پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے ہیں دوسرے روز کا کھیل بارش کی وجہ سے شروع نہیں ہو سکا۔پاکستان ٹیم کے دو رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے دونوں اوپنرز عابد علی اور عمران بٹ ایک ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے جبکہ اظہر علی صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے اس کے بعد فواد عالم اور کپتان بابر اعظم دونوں نے اچھی پارٹنرشپ قائم کی اور دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں ،فواد عالم 76 پر ریٹئرڈ ہرٹ ہوگئے اور بابراعظم 75 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔محمد رضوان 22 اور فہیم اشرف 23 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں اور اپنی اننگز کا آغاز کریں گے۔