24newspk
اعظم خان تگڑا کھلاڑی ہے بس یہ دو کام کر لے۔۔شاہد آفریدی

ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کراچی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سٹرینتھ کے مطابق کھیلیں تو کامیابی ملے گی۔
شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم نے نمبر 6 پر آصف علی اور فہیم اشرف کو ٹرائی کیا، اعظم خان تگڑا کھلاڑی ہے اور پاور ہٹنگ کرسکتا ہے تاہم اس کو فیلڈنگ اور فٹنس بہتر کرنا ہوگی، اب قومی ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیوں کی ضرورت نہیں ہے۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ محمد رضوان اور بابراعظم کی پارٹنرشپ کافی اہم رہی، ایسی بات نہیں کہ ٹیم میں سٹارز نہیں، سب سٹار پلیئرز ہیں۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو ون ڈے کے مطابق اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگا، وقت کے ساتھ ساتھ چیزیں تبدیل ہوتی ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشن پاکستان کو سوٹ کرتی ہے، ورلڈ کپ میں فائدہ ہوگا ، ضروری نہیں کہ ہر پلیئر ہر میچ میں اچھا کرے۔ مشکل وقت میں ٹیم کو سپورٹ کرنا ضروری ہے۔شاہد آفریدی نے ہمیشہ قومی ٹیم کو سپورٹ کیا ہے اور ہر میچ کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کے بارے میں ٹوئٹ کرتے رہتے ہیں ۔