24newspk
اعظم خان نے کمال کر دیا۔۔ چھکے لگانے والے شاہد آفریدی پر ہی چھکوں کی برسات کر دی، تباہ کن بیٹنگ

کراچی (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں ،ہر میچ میں چھکوں اور چوکوں کی برسات ہو رہی ہے،آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہاڑ جیسا حدف دے دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 229 رنز کا حدف دے دیا۔ اسلام آباد یونائیتڈ کے بلے بازوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز کی جم کے دھلائی کی اور چھکوں چوکوں کی برسات کر دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر پال اسٹرلنگ ،کولن منرو اور اعظم خان نے چھکوں کی بر سات کر دی۔اعظم خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو لمبے لمبے چھکے لگائے اور ایسا لگ رہا تھا کہ اعظم خان شاہد آفریدی ہیں اور شاہد آفریدی کی کلب کے باؤلر ہیں ۔اعظم خان نے شاہد آفریدی کو 5 چھکے لگائے ،آخری اوور میں شاہد آفریدی کو 2 چھکے اور ایک چوکا لگایا اس کے بعد ان کو شاہد آفریدی نے آؤٹ کر دیا ۔