top of page
  • Writer's picture24newspk

اعظم خان کو نکال کر سرفراز کو ٹیم میں کیوں شامل کیا گیا؟ انضمام الحق سلیکٹرزپر برس پڑے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے شرجیل خان کو نظر انداز کرنے پر سلیکشن کمیٹی کو مزید تنقید کا نشانہ بنایا۔

پاکستان کے سابق لیجنڈری بلے باز انضمام الحق نے سرفراز احمد کی آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کے لیے سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھایا ہے۔اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے ، انضمام نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو میڈیا کے دباؤ کو بہتر طریقے سے سنبھالنے کی ضرورت ہے نہ کہ اس کی بنیاد پر انتخاب کرنا چاہیے۔انضمام نے کہا کہ اگر سلیکشن کمیٹی کارکردگی کی بنیاد پر انتخاب کرنا چاہتی ہے تو انہیں پھر کھلاڑی کی عمر اور دیگر عوامل کو بھولنے کی ضرورت ہے۔


انضمام نے مزید کہا کہ جب آپ سرفراز کو کھیلانے نہیں جا رہے تو پھر ہم اسے کیوں ورلڈکپ کے لیے لے کر جا رہے ہیں؟ انضمام کا کہنا تھا کہ سرفراز نے پچھلے دو سالوں میں کتنے ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں؟

51 سالہ سابق کھلاڑی انضمام نے کہا کہ ٹی 20 اسکواڈ کا انتخاب کھلاڑیوں کی صلاحیت کو مدنظر رکھ کر کرنا چاہیے اور اوپنر شرجیل خان سے بہتر کوئی نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اعظم خان کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔



16 views0 comments
bottom of page