24newspk
اعظم خان کی تباہ کن بیٹنگ! تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیے، ٹیم کو میچ تو نہ جتوا سکے لیکن سب

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے ) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے 24ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے 10 رنز شکست دے دی۔
لاہور قذافی اسٹیڈیم میں 24 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، پشاور زلمی نے محمد حارث کی جارح مزاج بلے بازی کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیتنے کے لئے 206 رنز کا حدف دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے حدف کے تعاقب میں 20 اوور ز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنا سکی۔اسلام آباد یونائیٹڈ میچ تو نہ جیت سکی لیکن اعظم خان نے ایک مرتبہ پھر ناقدین کےمنہ بند کر دیے۔ انہوں نے 45 گیندوں پر 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگز میں سات چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔