24newspk
اعظم خان کی ٹیم میں سلیکشن، معین خان کا بیان بھی سامنے آگیا

کراچی (کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وکٹ کیپر بلے باز معین خان نے کہا ہے کہ بیٹے اعظم خان کی ٹیم میں سلیکشن پر خوش ہو ں لیکن اب اس کو کارکردگی دکھانی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ اعظم خان کی قومی ٹیم میں شمولیت پر خوشی ہوئی لیکن اب وہ ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرے گا تو اپنے ساتھ زیادتی کرے گا۔امید ہے اعظم خان پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں متاثر کن کارکردگی دکھائے گا۔ عمراکمل کے بارے میں معین خان کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کی سات سے آٹھ سال کی کرکٹ باقی ہے انہیں موقع ملنا چاہیے۔
معین کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ کو چاہیے عمر اکمل کا ری ہیب جلد مکمل کرے۔عمر اکمل کو اپنی گزشتہ غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، وہ باصلاحیت کھلاڑی ہے،عمر اکمل ون ڈے اور ٹی 20 میں قومی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد تجربہ کار کھلاڑی ہے، وہ تیسرے اور چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہیں ان کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنتی ہے۔