• 24newspk

”افتخار احمد نے مڈل آرڈر کی ناکامی کا ذمہ دار بابر اعظم اور محمد رضوان کو قرار دے دیا


24 نیوز پی کے:پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے مڈل آرڈر ناکامی کا ذمہ دار کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو قرار دے کر حیران کن بات کہہ دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد کا کہنا ہے کہ تنقید اپنی جگہ ہے ، تنقید ہوتی رہتی ہے ، ہمیں بس اچھا کھیلنے کی کوشش کرنی ہے لیکن یہ چیز بھی ہے کہ ہمارے ٹاپ آرڈر بیٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان بہت اچھا کھیل رہے ہیں اور مڈل آرڈربلے بازوں کو کم وقت ملتا ہے لیکن ہم پروفیشنل کرکٹرز ہیں ہمیں جتنا بھی وقت ملے ہمیں بس تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہے۔ افتخار احمد تسلیم کرتے ہیں کہ مڈل آرڈر بیٹرز کی پرفامنس میں بہتری کی گنجائش ہے۔

افتخار احمد نے مزید کہا کہ مڈل آرڈر کی پرفامنس اس سے بہتر ہو سکتی ہے، کوچز ہمیں مختلف ڈرلز کرا رہے ہیں انشاءاللہ جلد فرق نظر آئے گا۔ افتخار احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کنڈیشنز مختلف ہوں گی،ہم آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں اچھا کھیل سکتے ہیں، مجھے وہاں کھیلنے کا کافی تجربہ ہے جس کا مجھے فائدہ ہو گا، آسٹریلیا کے بڑےگراؤنڈز میں چھکے مارنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں، ایسا نہیں ہے کہ ہمارے بیٹرز آسٹریلیا کے سٹیڈیمز کے سٹینڈز میں گیند نہیں پھینک سکتے۔



24Newspk: Iftikhar Ahmed, the middle order batsman of Pakistan cricket team, said a surprising thing by calling captain Babar Azam and Mohammad Rizwan responsible for the middle order failure.

According to the details, Iftikhar Ahmed, the middle order batsman of the national cricket team, says that criticism has its place, criticism continues, we just have to try to play well, but there is also the fact that our top order batsmen Babar Azam and Mohammad Rizwan Playing very well. And middle order batsmen get less time but we are professional cricketers we just have to play consistently with whatever time we get. He said that the middle order batting sector is under criticism and the reason is that we middle order batsmen are not performing consistently. Iftikhar Ahmed admits that there is room for improvement in the performance of the middle-order batsmen.

The performance of the middle order can be better than this, the coaches are giving us different drills, inshallah we will see the difference soon. Iftikhar Ahmed said that conditions will be different in New Zealand and Australia, we can play well in Australian conditions, I have a lot of experience playing there which will benefit me, hitting sixes in big Australian grounds is not a big problem. It is not that our batsmen cannot bowl into the stands of Australian stadiums.

46 views0 comments