24newspk
افتخار احمد نے کمال کردکھایا، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے چیمپئن بن گئے، سلیکٹرز کے دروازے پر زور دار دستک!

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا ،فائنل میں سینٹرل پنجاب کا مقابلہ خیبر پختونخوا سے ہوا ،خیبر پختونخوا کے کپتان افتخار احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔خیبر پختونخوا نے اپنی عمدہ باؤلنگ کی وجہ سے سینٹرل پنجاب کو 148 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ سینترل پنجاب کی طرف سے احمد شہزاد 44 اور کامران اکمل 42 کے ساتھ تاپ اسکورر رہے۔خیبر پختونخوا کی طرف سے افتخار احمد اور محمد عمران نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ۔
خیبر پختونخوا نے 148 رنز کا حدف 17 ویں اوور میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا،خیبرپختونخوا کی طرف کپتان افتخار احمد نے 19 گیندون پر 44 رنز بنائے ۔تخار احمد کو نہ صرف ایونٹ بلکہ میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔نیشنل ٹی 20 کپ کا انعقاد 23 ستمبر سے ہوا تھا آخر کار آج لاہور میں اپنے اختتام کو پہنچا۔ دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا نے ایک مرتبہ پھر سے ٹائٹل اپنے نام کردیا۔
اُنہوں نے کیپٹن اننگ کی بدولت ٹیم کو فائنل جتوایا اور ساتھ ہی ساتھ سلیکٹرز کے دروازے پر دستک دیتے ہوۓ اُنہیں احساس دلایا کہ ابھی بھی ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔افتخار احمد نے ایونٹ کے سب سے بڑے میچ فائنل میں 2 اوورز میں 5 رنز دیتے ہوۓ 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔افتخار احمد نے احمد شہزاد اور حسین طلعت کی اہم وکٹ حاصل کی۔