24newspk
افریقین مسلمان کرکٹرہاشم آملہ پاکستان کی سب سے زیادہ کیا چیز پسند آئی؟جانئیے

ویب ڈیسک (کرکٹ نیوز پی کے):جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ نازمسلمان بلے بازاوربین الاقوامی شہرت یافتہ کر کٹر ہاشم آملہ جو پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے مینٹور بھی ہیں اور بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں وہ بھی پشاوری چپل کے دلدادہ نکلے۔
ہاشم آملہ دورہ پشاورمیں خریداری کے بعد چپل مارکیٹ بھی گئے ،جہاں پر انہوںنے چپل کی خریداری کرتے ہوئے پشاوری چپل کی بہت تعریف کی ۔ہاشم آملہ نے پشاور کے چپل مارکیٹ میں واقع جہانگیرمہمند کے دکان صافی چپل میکر ککی چپل پسند آئی اور پشاور کی مشہور اور بہترین چپل خریدکر خوشی کا اظہارکیا۔
انہوں نے اپنے پسندکے ایک نہیں بلکہ چارجوڑے خریدیں۔اس موقع پر کرکٹرہاشم آملہ نے جہانگیرصافی کیساتھ خوب گپ شپ لگائی ۔ہاشم آملہ نے جہانگیر صافی بلکہ پشاوریوں کی مہمان نوازی کا شکریہ اداکیااور کہاکہ دورہ پشاور پر مسلمان بھائیوں کاخلوص اور پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔