24newspk
افغاستان کے کھلاڑیوں نے بہت کم وقت میں بہت کچھ سیکھ لیا۔۔

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ یونس خان جو اس وقت افغان کرکٹ ٹیم کے کوچ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ افغان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے متاثر دکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے پشتو میں ٹوئٹ کیا، جس میں سابق قومی کپتان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ افغان کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں۔یونس خان نے لکھا کہ افغان کرکٹرز کو کرکٹ سے خاص لگاؤ ہے، وہ ہر چیز کو بہت غور سے سنتے اور سیکھتے ہیں ۔
یونس خان کے مطابق افغان کرکٹر اپنی مزید ترقی اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بہت کچھ سیکھنے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ افغانستان کی ٹیم جلد ہی دنیا کی بڑی ٹیموں کو ہرائے گی۔ یونس خان کی قیادت میں پاکستان نے 2009 کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا ،یونس خان پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں 10 ہزار رنز بنائے ہیں۔