top of page
  • Writer's picture24newspk

"افغانستان سے شکست کا ذمہ دار میں ہوں کیونکہ۔۔" اوپننگ بیٹر محمد حارث نے ذمہ داری قبول کر لی


ابوظہبی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز محمد حارث نے افغانستان سے سیریز میں شکست کا ذمہ دار خود کو قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں افغانستان کے خلاف کھیلی گئی ٹی 20 سیریز میں شکست کا ذمہ دار محمد حارث نے اپنے آپ کو قرار دیا ہے۔اوپنر بلے باز محمدحارث نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ" میری پیاری قوم ہم جو نتیجہ چاہتے تھے وہ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ اس سب کا ذمہ دار میں ہوں کیوں کہ میں نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کیا جس کا مجھے افسوس ہے۔محمد حارث نے لکھا کہ اس تجربے سے ہم سیکھیں گے اور مستقبل میں اچھا کھیلیں گے"۔محمد حارث کی ٹوئٹ پر ان کے چاہنے والے ان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں اور انہیں ہمت سے کام لینے کی تلقین کررہے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں پہلی دفعہ دو میچوں میں لگاتار شکست ہوئی اور سیریز بھی اپنے ہاتھوں سے گئی ۔پاکستان کے چار اہم کھلاڑیوں کو اس سیریز میں آرام کروایا گیا تھا ،جس میں بابر اعظم ،محمد رضوان،حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔خیال رہے کہ نوجوان بیٹر محمد حارث نے افغانستان کے تین میچز میں صرف 22 رنز بنائے۔

15 views0 comments
bottom of page