top of page
  • Writer's picture24newspk

افغانستان کا اہم کھلاڑی جو بھارتی ٹیم کو خطرے میں ڈال سکتا تھا اُسے کیوں نہیں کھلایا گیا؟


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) یو اے ای میں ورلڈکپ ٹی ٹونٹی کامیابی سے جاری ہے۔افغانستان اور بھارت کے درمیان میچ ہوا جس میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دے دی۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے فیصلہ کیا۔ افغانستان کی طرف سے مجیب الرحمان کو نہیں کھلایا گیا جو ان کا مین باؤلر ہے۔ جس پر سوشل میڈ یا پر افغانستان ٹیم پر تنقید ہو رہی ہے ،مجیب الرحمان کئی سال سے آئی پی ایل کھیل رہے ہیں ا ن کو بھارت کے خلاف کیون نہیں کھلایا گیا اگر وہ کھیلتا تو شاید میچ کا نتیجا کچھ اور ہوتا۔بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے روہت شرما 74 اور کے آر راہول 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اس کے علاوہ پانڈیا 38 اورپنٹ 27 بنا سکے۔افغانستان ٹیم کی باڈی لینگویج ، فیلڈنگ اور بیٹنگ میں چند غلطیاں اور تبدیلیاں دیکھ کر سوشل میڈیا پر میچ فکس کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔


سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اس وقت بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ فکسنگ کا ٹرینڈ نمبر ون بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ثبوتوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اس ٹرینڈ کا استعمال کررہے ہیں اور چند ویڈیوز بھی لگائ جارہی ہیں جن میں میچ فکسنگ کے شک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس بات کی بھی وضاحت مانگی جارہی ہے کہ افغانستان کے اہم بولر مجیب الرحمان جو کافی عرصہ سے آئ پی ایک کھیل رہے ہیں اور بھارتی کھلاڑیوں کی کمزوریوں کو جانتے ہیں، اُنہیں میچ میں کیوں نہیں کھلایا گیا۔

افغانستان 20 اوور ز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی۔افغانستان کی طرف سے جنت 42 رنز اور محمد نبی 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،بھارت کی طرف سے محمد شامی تین اور ایشون دو جبکہ جدیجہ اور بمرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



47 views0 comments
bottom of page