top of page
  • Writer's picture24newspk

افغانستان کرکٹ ٹیم کےمعروف کھلاڑی نجیب ترکئی انتقال کرگئے



کابل (کرکٹ نیوز پی کے) نجیب تراکئی افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی انتقال کرگئے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نجیب تراکئی انتقال کرگئے۔نجیب تراکئی جن کا پچھلے دنوں جلال آباد میں ٹریفک حادثا پیش آیا تھا اور وہ شدید زخمی ہوگئے تھے اور سر پر زیادہ چوٹیں آنے کی وجہ سے وہ کومہ میں چلے گئے تھے۔

نجیب تراکئی کے زخمی ہونے کی خبر افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق میڈیا منیجر نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شیئر کی تھی اس کے بعد پوری دنیا میں موجود شائقین کرکٹ کو اس خبر سے بہت دکھ ہوا تھا اور ان کی صحتیابی کے لئے دعائیں کیں لیکن اب ان کے انتقال کی خبر سن لوگ بہت افسروہ ہیں اور ان کی مغفرت لے لئے دعائیں کی جا رہی ہیں ۔سابق میڈیا منیجر افغانستان کرکٹ ٹیم ابراہیم نے ٹوئیٹر پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز نجیب تراکئی کا جنازہ لے جایا جا رہا ہے اور ٹیم کے کپتان اصغر افغان جنازے کو کندھا دے رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر نجیب ترکئی نے ایک ون ڈے اور 12 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں افغان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 21 کی اوسط سے 258 رنز سکور کررکھے ہیں جس میں 2 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔

60 views0 comments
bottom of page