top of page
  • Writer's picture24newspk

افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی شکست پر محمد رضوان بھی بول پڑے، آواز بلند کردی


لاہور (ویب ڈیسک) افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نوجوان کھلاڑیوں کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نےاپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان جاری کیا اور لکھا 'مجھے پاکستان کرکٹ کے ان نوجوان سپر سٹارز پر مکمل یقین ہے'۔وکٹ کیپر بیٹر نے ان نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کہا کہ 'مضبوط رہیں اور ان شکست کو اپنے اندر کی آگ بھڑکانے دیں، سخت محنت کریں اور یقین رکھیں'۔کرکٹرز نے ٹیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 'آپ لوگ چیمپئنز ہیں، آپ لوگ ایک اچھا کم بیک کریں گے'۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ افغانستان نے پاکستان کو تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔افغانستان کی پاکستان کے خلاف پہلی فتح ہے، قومی ٹیم کی قیادت شاداب خان نے کی۔افغانستان کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا تھا۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت متعدد کھلاڑیوں کو آرام کروایا گیا تھا جن میں محمد رضوان،حارث رؤف،شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔

17 views0 comments
bottom of page