24newspk
افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان کے ہیرو آصف علی نے کریزپر پہنچ کر شعیب ملک سے کیا کہا؟

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) آصف علی جو نیوزی لینڈ کےخلاف میچ کے ہیرو تھے اب افغانستان کے خلاف میچ میں بھی پاکستان کے ہیرو بن گۓ۔ آصف علی نے ایک ہی اوور میں چار چھکے لگا کر میچ ختم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی نے میچ کے بعد بات کرتے ہوۓ بتایا کہ میں آج بھی میچ کو جلد ختم کرنے کی نیت سے کریز پر گیا تھا اور میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آج پھر میری بدولت پاکستان نے میچ جیتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب میں کریز پر گیا تو شعیب بھائ پریشان تھے۔ میں نے شعیب بھائ سے بولا کہ آپ پریشان مت ہوں، اگر آخری اوور میں 25 رنز بھی رہ گۓ تو میں وہ ضرور کردوں گا۔واضح رہے کہ آصف علی نے میچ ایک اوور قبل ختم کر دیا ہے۔ آصف علی نے ایک ہی اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ میں تیسری فتح دلوائ ہے۔آصف علی کو بہترین کارکردگی کی بدولت میچ کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی دیا گیا۔