top of page
  • Writer's picture24newspk

افغانیوں کی پاکستان سے میچ ہارنے کے بعد شارجہ سٹیڈیم میں توڑ پھوڑ


24 نیوز پی کے:ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف اپنی ٹیم کی شکست پر افغانستان کے تماشائیوں نے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی اور پاکستانی مداحوں پر کرسیاں پھینکیں۔

پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر افغان شائقین کی جانب سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی مبینہ ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں افغان تماشائیوں کی جانب سے کرسیاں پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں افغانستان کے شائقین پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداحوں کے اوپر کرسیاں پھینکتے اور اسے توڑتے نظر آرہے ہیں۔



متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے تو ایسے میں نسیم شاہ نے فضل حق فاروقی کی ابتدائی دو گیندوں پر چھکے لگا کر قومی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔میچ کے دوران آصف علی اور افغان بولر فرید احمد کے درمیان گرما گرمی بھی ہوگئی تھی تاہم نسیم شاہ نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔



24Newspk: After their team's defeat against Pakistan in the Super Four stage of the Asia Cup, Afghan spectators ransacked the stadium and threw chairs at the Pakistani fans.

After Pakistan's victory, an alleged video of Afghan fans vandalizing the Sharjah Cricket Stadium has emerged on social media, in which Afghan fans can be seen throwing chairs. They are seen throwing chairs on top of it and breaking it.



Pakistan defeated Afghanistan by one wicket in the Asia Cup match held in United Arab Emirates.


The national team needed 11 runs in the last over, so Naseem Shah hit the first two balls of Fazal Haq Farooqi for sixes and made the national team win. However, Naseem Shah played an important role in the success of the team by hitting 2 sixes in the last over

22 views0 comments
bottom of page