top of page
  • Writer's picture24newspk

افغان ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا، انضمام الحق نے میچ سے پہلے قومی ٹیم کو خطرے سے آگاہ کر دیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز انضمام الحق نے پاکستان کو خبردار کر دیا کہ ورلڈ کپ میں افغانستان کو ہلکا نہیں سمجھنا چاہیے وہ آسان حریف نہیں ہے ۔

نجی ٹی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکتر ا نضمام الحق نے کہا کہ افغان ٹیم پہلے سے بہت بہتر ہوگئ ہے اور افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فرنچائز کیلئے بھی کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے کھیل رہا ہے، افغانستان سے بھی اسی طرح کھیلنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا کیونکہ جس طرح اُنہوں نے گرشتہ کھیل پیش کیا ہے اُس سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ افغانستان ورلڈکپ میں اچھی ٹیم ثابت ہوسکتی ہے۔

انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اچھا کھیل پیش کررہا ہے اور اُسے اگلے میچ بھی اسی طرح کھیلنے چاہیے۔ ورلڈکپ میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھا جاسکتا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد اپنے اگلے میچ میں آج افغانستان سے سامنا کرنا ہے۔



24 views0 comments
bottom of page