top of page
  • Writer's picture24newspk

افغان کرکٹر راشد خان کی فیملی لاہور میں ان کے پی ایس ایل میچز دیکھے گی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے دوسرے مرحلے کے میچز لاہور میں آج سے کھیلے جا رہے ہیں ۔ پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی راشد خان کی فیملی لاہور میں پی ایس ایل کے میچز دیکھیں گے۔


لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور قلندرز میں شامل افغانی کرکٹر راشد خان کے بھائی اور کزنز لاہور میں میچز دیکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے فیلمی ممبر ز پہلی دفعہ راشد خان کو پاکستان میں کھیلتے دیکھیں گے۔راشد خان لاہور میں کھیلنے کے لئے بیتاب ہیں کیوں کہ پچھلے سیزن میں ان کی لاہور میں کھیلنے کی خواہش پوری نہیں ہو سکی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن میں لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم پچھلے سیز ن سے بہترین کھیل پیش کر رہی ہے۔اس سال لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں ۔

24 views0 comments
bottom of page