top of page
  • 24newspk

افواہوں کے درمیان شعیب اور ثانیہ کے"دی مرزا ملک شو" کا پرومو جاری


ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر آلراؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی باتیں سوشل میڈیا پر ہو رہی ہیں لیکن دونوں کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ طلاق کی تمام تر افواہوں کے درمیان شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے یوٹیوب شو ’دی مرزا ملک شو‘ کا پہلا پرومو جاری کر دیا۔


دی مرزا ملک شو کی پہلی قسط میں پاکستانی اداکار ہمایوں سعید مہمان بنے ہیں۔ثانیہ مراز پروگرام کے ٹیزر میں اپنے شوہر شعیب ملک کے لیے گانا بھی گارہی ہیں۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے پروگرام میں اپنے مہمان ہمایوں سعید کے ساتھ کچھ گیمز بھی کھیلتے ہیں۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ سوشل میڈیا پر شعیب اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں ۔سابق کپتان شعیب ملک سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے ایک آدھ بار ان کی تردید کی تاہم انہوں نے کہا کہ یہ ان کا نجی معاملہ ہے اور میڈیا ایسی باتوں سے دور رہے۔ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی طرف سے ان افواہوں کی تردید یا تصدیق میں کوئی بات سامنے نہیں آئی۔

16 views0 comments
bottom of page