• 24newspk

“اللہ نے نسیم شاہ کے ہاتھوں آپ کو ذلیل کیا ” شعیب اختر نے کھری کھری سنا دی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کے ساتھ کھلاڑیوں کی بدتمیزی پر افغان ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پاکستان کی فتح کے بعد ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ ایک پٹھان (نسیم شاہ) نے دوسرے پٹھان (فضل الحق فاروقی) کو پھینٹی لگادی۔ہم بطور قوم لاڈ کرتے ہیں، پیار کرتے ہیں، افغانستان کو سپورٹ کرتے ہیں، ہمارے بھائی ہیں، ہم نے ہمیشہ برے وقتوں میں ان کی سپورٹ کی لیکن یہ کیا طریقہ ہے کہ آصف علی کو آؤٹ کرکے آپ اس کو دھکے ما ر رہے ہو ، بدتمیزی بھی کر رہے ہو۔



انہوں نے کہا “آپ کرکٹ کھیلو، جوش دکھاؤ، بدتمیزی نہ کرو،آپ دھکے مار رہے ہو، گالیاں نکال رہے ہو، بدتمیزی برداشت نہیں ہوگی۔اسی لیے اللہ نے آپ کو سزا دی، اسی لیے اللہ نے ایک پٹھان کو دوسرے پٹھان سے چھکا مروا کے ذلیل کیا۔”نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو چھکے لگار کر میچ جیت لیا۔




Web Desk (24Newspk) Former fast bowler Shoaib Akhtar took the Afghan team for the players' misbehavior with him after dismissing Asif Ali.

In a video message after Pakistan's victory, Shoaib Akhtar said that one Pathan (Naseem Shah) beat up another Pathan (Fazlul Haq Farooqui). We as a nation pamper, love, support Afghanistan, our brothers. Yes, we always supported him in bad times, but how is it that you are pushing Asif Ali by getting him out, and are even rude to him.



He said, "You play cricket, show enthusiasm, don't be rude, you are pushing, swearing, rudeness will not be tolerated. That's why Allah punished you, that's why Allah punished one Pathan with another Pathan." Naseem Shah hit two sixes in the last over to win the match.



210 views0 comments