24newspk
” اللہ وقار یونس کو ہدایت دے “ محمد عامر اور باولنگ کوچ وقار یونس میں ٹھن گئی

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے پریس کانفرنس کے دورن فاسٹ باؤلر محمد عامرپر بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر اس لئے ٹیم سے باہر نہیں کہ ان پر ورک لوڈ ہے بلکہ وہ تو وائٹ بال کرکٹ کھیل رہے ہیں اور مختلف لیگ کرکٹ میں نظر آ رہے ہیں البتہ ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہے۔
واقر یونس کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے اور لوگوں نے وقار یونس کے بیان پر رد عمل دیا وہاں محمد عامر نے بھی ایک صارف کے سوال کا جواب دیا اور کہا کہ پھر یہ سرکار وقار یونس صاحب ہی بتا سکتے ہیں اللہ ہدایت دے جو ایسی سوچ رکھتے ہیں ۔
محمد عامر ان دنوں سری لنکا میں لنکن پریمیر لیگ کھیل رہے ہیں جہاں وہ گال گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں جس کی قیادت شاہد خان آفریدی کر رہے ہیں اور معین خان ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں ۔