• 24newspk

الوداع راشاد خان: لاہور قلندرز کی ٹیم کا راشد خان کو گارڈ آف آنر


لاہور (24نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے 27ویں میچ میں لاہور قلندرز نے یک طرفہ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں اپنے آخری میچ میں لاہور قلندرز کے لیگ اسپنر راشد خان نے اپنے 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی۔

میچ کے باد لاہور قلنرز کے کھلاڑیوں نے راشد خان کو گارڈ آف آنر دیا اور سب کھلاڑی ان سے گلے ملے۔ راشد خان نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ کر چلے گئے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 66 رنز سے شکست دے دی۔لاہور قلندرز کی طرف سے راشد خان،شاہین شاہ ٓفریدی،زمان خان اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔


37 views0 comments