top of page
  • 24newspk

امام الحق نے بابر اعظم کے رن آؤٹ کی وجہ بتا دی

Updated: Jan 12


کراچی (24 نیوز پی کے)کپتان بابر اعظم امام الحق کی وجہ سے جلد رن آؤٹ ہوگئے تھے انہوں نے 24 رنز بنائے۔پاکستان کرکٹ ٹیم اوپننگ بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ کرکٹ میں رن آؤٹ ہو جاتے ہیں، وہ بھی ایک بار ایسے ہی آؤٹ ہوچکے ہیں، اب بابر اعظم کو منانے کی کوشش کریں گے،کپتان تک میری نو کی آواز ہی نہیں آئی، وہ بہت قریب آگئے تھے، کرکٹ میں کمیونیکشن کی غلطیاں ہوجاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل کا دن ہمارے لیے بہت اہم ہے، ہم نے کم بیک کیا، کوشش کریں گے کہ کل میچ پر گرفت مضبوط کریں۔


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ نے پاکستانی بولرز کی جم کے دھلائی کی اور پاکستانی بلے بازوں کے لئے رنز کے پہاڑ کھڑے کر دیے۔نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 449 رنز بنائے ،نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈیون کونوے نے 122 رنز کی اننگز کھیلی ۔پاکستان کی طرف سے ابرار احمد نےچار وکٹیں حاصل کی جبکہ نسیم شاہ اور آغا سلمان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔


پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے ہیں۔پاکستان کی تین وکٹیں جلد گرنے سے ٹیم پر پریشر پڑا ہے۔

16 views0 comments
bottom of page