• 24News pk

امریکہ آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا،امریکی صدر


واشنگٹن۔ 22جنوری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے کہا کہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد اگلے ماہ 5 لاکھ سے بڑھ سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہلک وائرس پر قابو پانے میں کچھ مہینے لگیں گے ،اس سے متعلق منصوبہ تمام امریکیوں کو مل کر کامیاب بنانا ہوگا۔صدر نے کہا کہ بدقسمتی سے ماسک ایک گھمبیر متعصب مسئلہ بن گیا ہے لیکن پہلے 100 دن کے چیلنجوں میں سے ایک چیلنج یہ بھی ہے کہ تمام امریکی ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے کوروناوائرس پرفوری توجہ نہ دینے اورعوام میں ہم آہنگی پیدا کرنے میں ناکام رہی۔جس کی قیمت روزانہ 3 سے 4 ہزار اموات کی شکل میں چکانا پڑرہی ہے۔

9 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved