top of page
  • Writer's picture24newspk

“امپائر بھائیوں تھوڑا دیکھ کے” پاک بھارت میچ، شعیب اختر نے بھی امپائرز کے فیصلے پر سوال اُٹھا دیے

Updated: Oct 26, 2022


24 نیوز پی کے:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے بھی پاک بھارت میچ میں امپائرنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2022 سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی. میچ کے دوران امپائر کے نو بال کے فیصلے پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ امپائر بھائیو، نو بال تھوڑا دیکھ کر دیا کریں۔



شعیب اختر نے مزید کہا کہ ویسے یہ گیند نو بال بنتی نہیں تھی۔ خیال رہے کہ شعیب اختر نے اپنا یہ پیغام کچھ دیر بعد ڈیلیٹ کردیا اور اس کے بعد نیا پیغام جاری کیا۔ اس نئے پیغام میں شعیب اختر نے امپائرز کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ان کا یہ فیصلہ آج کے لیے توجہ طلب ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران 20ویں اوور میں محمد نواز کی نو بال کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا، جسے سابق کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین بھی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر بریڈ ہوگ نے بھی امپائرنگ پر سوال اٹھا دیا۔


24Newspk: Former fast bowler of Pakistan cricket team and Test cricketer Shoaib Akhtar has also criticized the umpiring in Pakistan India match. In the ICCT Twenty20 Cricket World Cup 2022 Super 12 stage match, India defeated Pakistan by 4 wickets. Former Test cricketer Shoaib Akhtar has also criticized the umpire's no-ball decision during the match. In his Twitter message, Shoaib Akhtar said that umpire brothers, look at the nine balls and give them.



Shoaib Akhtar added that this ball was not a no ball. It should be noted that Shoaib Akhtar deleted his message after some time and issued a new message after that. In this new message, Shoaib Akhtar addressed the umpires and wrote that their decision needs attention for today. It should be noted that a new controversy arose after Muhammad Nawaz's no-ball in the 20th over during the match between Pakistan and India, which is being criticized by former players as well as social media users, while former Australian cricketer Brad Hogg He also questioned the umpiring.


ملیبرن میں کھلیے جانیوالے میچ میں بھارتی ٹیم 160 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ کررہی تھی ، حارث رؤف نے اپنا 19واں اوور مکمل کیا تو بھارت کو جیت کے لیے آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے۔ آخری اوور کروانے کے لیے محمد نواز آئے انہوں نے کوہلی کو اوور کی چوتھی گیند فل ٹاس کروائی جس پر کوہلی نے 6 رنز حاصل کرلیے تھے، تاہم امپائر نے گیند کو نو بال قرار دے دیا جس کے باعث بھارت کو نہ صرف 7 رنز مل گئے بلکہ فری ہٹ بھی مل گئی جس نے بھارت کی جیت آسان بنا دی۔


10 views0 comments
bottom of page