• 24newspk

امیدیں بر آئیں، محنت رنگ لائی، لاہوریوں کے ارمان پورے، قلندرز چیمپین بن گئے، تاریخ رقم ہوگئی


لاہور(24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کا تاج لاہور قلندرز کے نام ،لاہور قلندرز کی شاندار کاکردگی ، پہلی بار فائنل کھیل کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

لاہور قلندرز نے ملتان سلطان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی طرف سے محمد حفیظ نے بہترین بیٹنگ کی انہوں نے ٹیم کو اس وقت سہارا دیا جب وہ بیٹنگ کرنے آئے تو 25 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے ۔محمد حفیظ نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے لے گئے۔

محمد حفیظ نے 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 9 چوکے شامل تھے ان کے علاوہ ہیری بروک نے 22 گیندوں پر تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے ،ڈیوڈ ویسا نے 8 گیندوں 28 رنز بنائے ان کی اننگز میں تین چھکے اور ایک چوکا شا مل تھا۔ملتان سلطانز کی طرف سے آصف آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہنواز دھانی اور ڈیوڈ ولے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز کے 181 رنز کے حدف کے تعاقب میں دفائی چیمپئن ملتان سلطانز لاہور قلندرز کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہیں کر سکی اور پوری ٹیم 138 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ملتان سلطانز کی طرف سے کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔ملتان سلطانز نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کیا لیکن فائنل میں مقابلہ نہیں کر سکی۔ملتان سلطانز کی طرف سے خوشدل شاہ 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاہ ٹم ڈیوڈ 27،شان مسعود 19، رائلی راسو 15،محمد رضوان 14 رنز بنا سکے۔لاہور قلندرز کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حفیظ اور زمان خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ،ڈیوڈ ویسا اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

محمد حفیظ کو مین آف د ی میچ کا ایوارڈ د یا گیا،محمد رضوان کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ شاداب خان کو ٹورنامنٹ کا بولر،خوشدل شاہ کو بیسٹ آلراؤنڈر اور زمان خان کو ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔



31 views0 comments