top of page
  • Writer's picture24newspk

امید ابھی ختم نہیں ہوئی امید پر دنیا قائم ہے ۔۔ شکست کے بعد بھی کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کے

حوصلے بلند، لاہور میں کم بیک کے لئے پر امید

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں پہلی دفعہ کراچی کنگز کی کپتانی کرنے والے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مسلسل پانچویں شکست کے باوجود کم بیک کرنے کے لئے پر امید۔


کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائٹڈ کے ہاتھوں 42 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ،پوری ٹیم 177 رنز کے تعاقب میں صرف 135 رنز بنا سکی۔کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میچ ہارنے کا افسوس ہے اور ا یسی کارکردگی کی توقع نہیں تھی بدقسمتی سے ہم سارے میچ ہار گئے ہیں لیکن ہم اس سے سیکھیں گے اور جتنا ہم یقین رکھیں گے کہ ہم کر سکتے ہیں تو وہ زیادہ اچھا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ لڑکوں کو جتنا ہو سکے گا موٹیویٹ کروں گا تاکہ وہ ٹیم کے لئے اچھی پرفارمنس دیں۔بابر اعظم نے کہا کہ امید پر دنیا قائم ہے اور ابھی امید ختم نہیں ہوئی اور انشاء اللہ ہم لاہور میں جاکر اچھی کرکٹ کھیلیں جو غلطیاں یہاں ہوئی ہیں وہاں نہ کریں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ پی ایس ایل سیون کے دوسرے مرحلے کے میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔میچز کا آغاز 10 فرور ی سے ہو گا۔




22 views0 comments
bottom of page