top of page
  • Writer's picture24newspk

امید ہے جلد ٹھیک ہو کر گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لوں گا! شاہد آفریدی ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے پُرعزم


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کورونا کے شکار ہوگئے ہیں وہ سات دن کے لئے قرنطینہ ہوگئے ہیں۔شاہد آفریدی پی ایس ایل سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اپنی ٹیم کو جلد جوائن کرنے کے لئے پر عزم ہیں ۔


شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہو ئے لکھا کہ بدقسمتی سے میرا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، مجھے کوئی علامت نہیں، امید ہے جلد صحتیاب ہو کر گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلوں گا اور انہوں نے پی ایس ایل سیون میں شامل تمام ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا آخری پی ایس ایل ہے اور میں بہتر سے بہتر پرفارمنس کے لئے پر عزم ہوں۔


418 views0 comments
bottom of page