• 24newspk

انتظار ختم ہوا! شان مسعود ون ڈے کرکٹ میں کم بیک کرنے کے لئے تیار


24 نیوز پی کے:پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز شان مسعود، جو ریڈ ہاٹ فارم میں ہیں، ممکنہ طور پر نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے میں واپسی کریں گے۔

بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے پاکستان کے لیے پانچ ون ڈے میچز کھیلے ہیں – سبھی آسٹریلیا کے خلاف، جہاں انھوں نے 111 رنز بنائے۔کرکٹ پاکستان کے مطابق ہالینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے سکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا۔روٹرڈیم 16، 18 اور 21 اگست کو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے تین میچوں کی میزبانی کرے گا۔


سیریز کے لیے ایک مختصر تربیتی کیمپ 11 یا 12 اگست کو روٹرڈیم روانگی سے قبل لگایا جائے گا۔ تاہم کیمپ کی جگہ کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران زخمی ہونے والے شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل سے منظوری اور ٹیم انتظامیہ کی رائے کے بعد کیا جائے گا۔


سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے ٹیم میں صرف ایک یا دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔شان مسعود کے نام پر غور کیا جا رہا ہے جب کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف لیگ اسپنر زاہد محمود کی جگہ لے سکتے ہیں۔نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کو ویسٹ انڈیز کے خلاف خراب پرفامنس کے باوجود برقرار رکھنے کا امکان ہے۔



شان مسعود نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار پرفارمنس دکھائی جس کی بنا پر ان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔شان مسعود رواں سال ٹی 20 بلاسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں پانچویں نمبر پر رہے۔انہوں نے 14 میچوں میں 547 رنز بنائے جس میں پانچ نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔شان مسعود نے کاؤنٹی کرکٹ2022 کے سیزن میں 4 اننگز میں 611 رنز بنائے جس میں دو سنچریاں شامل ہیں ۔


24 News PK: Pakistan's top-order batsman Shaan Masood, who is in red-hot form, is likely to make a comeback in the ODIs against the Netherlands.

The left-hander has played five ODIs for Pakistan - all against Australia, where he scored 111 runs. According to Cricket Pakistan, the squad for the limited-overs series against Holland will be announced this week. Rotterdam 16 , will host three matches of the ICC Men's Cricket World Cup Super League on August 18 and 21.

A short training camp for the series will be held on August 11 or 12 before departure to Rotterdam. However, the place of the camp has not been decided yet. The decision to include Shaheen Shah Afridi, who was injured during the first Test against Sri Lanka, in the team should be taken after the approval of the Pakistan Cricket Board's medical panel and the opinion of the team management. will


The selection committee has started consultation to finalize the names of the players. Only one or two changes are expected in the team from the ODI series against West Indies. Shan Masood is being considered while all-rounder Faheem Ashraf could replace leg-spinner Zahid Mehmood. Likely to retain despite poor performance against West Indies.


Shan Masood has shown excellent performance in county cricket in England due to which he has been included in the team. Shaun Masood is the fifth highest run scorer in T20 Blast this year. He has scored in 14 matches. Scored 547 runs including five fifties. Shaan Masood scored 611 runs in 4 innings in County Cricket 2022 season including two centuries.

19 views0 comments