24newspk
انجریز سے پریشان قومی ٹیم کا کون ہو گا نیا کپتان ؟ 3 نام سامنے آ گئے

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پر ہیں جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف ٹی 20 سیریز اور پھر ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔قومی کرکٹ ٹیم پریکٹس میں مصروف ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور شاداب خان کے انجرڈ ہوگئے ہیں اور ان کے سیریز شروع ہونے سے پہلے تک مکمل فٹ ہونے کی امید ہے لیکن اگر نہ ہوسکے تو اس کے بعد قومی ٹیم کی قیادت کس کو دی جائے مینجمنٹ کے لئے بڑا امتحان ہے۔
مینجمنٹ نے پلان بی کے تحت گرین شرٹ کے نئے کپتان کے لئے محمد رضوان اور عماد وسیم اور قومی ٹیم کے سینئر آلراؤنڈر محمد حفیظ کے نام شامل ہیں ۔بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے انجری کی وجہ سے پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں اس کے بعد شاداب خان بھی انجرڈ ہو گئے ہیں اور امید ہے کہ تب تک مکمل فٹ ہو جائیں گے لیکن ان کے فٹ نہ ہونے کہ صورت میں ان تینوں کھلاڑیوں میں سے کسی کو بھی زمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر اور دوسرا ٹی 20 میچ 20 دسمبر اور تیسرا ٹی 20 میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری 2021 کو کھیلا جائے گا۔