24newspk
انجری مسائل کے شکار فاسٹ باؤلر حسن علی اس وقت کہاں ہیں؟جانئیے

کرکٹ نیوز پی کے: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی جو انجری کے مسائل کے شکار ہیں اور اس وجہ سے وہ قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ان کو کمر کی تکلیف ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر حسن علی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ٹریننگ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی جو کافی عرصہ سے قومی ٹیم سے باہر ہیں کیوں کہ ان کو کمر کی تکلیف ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں کچھ عرصہ کے لئے آرام اور کرکٹ سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔فاسٹ باؤلر حسن علی نے ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے آرام کیا ہے کمر کی تکلیف سے نجات پانے کے لئے ڈاکٹرر کے دیے گئے مشورے پر عمل کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر حسن علی نے اپنی ٹریننگ کی ویڈیو ٹوئیٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ٹریننگ کر رہے ہیں ۔حسن علی 15 ماہ سے ٹیم سے باہر ہیں اور اب پر امید ہیں کہ جلد کمر کے درد سے چھٹکارا مل جائے گا اور قومی ٹیم کا حصہ ہونگے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے حس علی کیے لئے فٹنس پلان تیار کر رکھا ہے۔اکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی جلد فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے اور کم بیک کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
'' جب تک نریندرمودی ہے ، پاک بھارت کرکٹ نہیں ہوسکتی،، شاہد آفریدی کا خلیجی اخبار کو انٹر ویو
پلان کے تحت فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں،حسن علی پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل سے رابطے میں ہیں اور ان کی بتائی گئی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں۔حسن علی نے پاکستان کے لئے 53 ون ڈے ،9 ٹیسٹ اور 30 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں ۔حسن علی نے آخری انٹرنیشنل میچ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔