24newspk
انجری کے شکار اپنے دوست کے لئے حارث رؤف کی وکٹ لے کر شاہین کے سٹائل میں سیلبریشن۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی

24نیوز پی کے: پاکستان نے نیدرلینڈ کو دوسرے ون ڈے میچ میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے وکٹ لے کر شاہین شاہ آفریدی کے اسٹائل سے سیلبریشن کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آج کے میچ میں خطرناک بولنگ کی اور 3 وکٹیں بھی حاصل کی۔
نسیم شاہ نے بھی عمدہ بولنگ کی اور 2 وکٹیں حاصل کی جبکہ محمد نواز نے بھی 3 وکٹیں لی، محمد وسیم اور شاداب خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔آخری وکٹ لے کر حارث نے شاہین شاہ آفریدی کے سٹائل میں سیلبریشن کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ شاہین انجری کا شکار ہو کر نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز سے باہر ہو چکے ہیں۔وہ پریکٹس کے دوران انجرڈ ہو گئے تھے۔ پاکستان نے نیدر لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دے کر تین میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔