top of page
  • Writer's picture24newspk

انشا آفریدی کے نکاح پر پہنے گئے جوڑے کی قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا نکاہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی ے ساتھ ہوا ہے۔نکاح کی تقریب میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت مختلف شعبوں تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ نکاح کے موقع پر انشا آفریدی نے جو عروسی جوڑا زیب تن کیا تھا، اس کی تفصیل سامنے آ گئی ہے۔ انشا آفریدی نے سفید اور گلابی رنگ کا جو جوڑا پہنا تھا وہ ’ری پبلک ویمنز ویئر بائی ثنا سکندر خان‘ کا ڈیزائن کر دہ تھا۔


ری پبلک ویمنز ویئر کے آفیشل پیج پر اس جوڑے کی قیمت 8لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔شاہدآفریدی کی صاحبزادی اور شاہین شاہ آفریدی کی اہلیہ انشا آفریدی کا میک اپ کراچی سے تعلق رکھنے والے میک اپ آرٹسٹ فرقان احمد نے کیا تھا۔ فرقان احمد نے شاہین اور انشا آفریدی کی تصویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔

44 views0 comments
bottom of page