top of page
  • Writer's picture24newspk

انضمام الحق بھارت کے خلاف کراچی میں شاندار سنچری بھارتی باؤلرز کی خوب پٹائی


ویب ڈیسک (کرکٹ نیوز پی کے) انضام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز ورلڈ کپ 92 کے جتوانے میں ان کا کردار اہم تھا،انضمام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک بہترین بلے بازتھے ۔انضام الحق کی کئی شاندار اننگز ہیں جو ہم آپ کو ایک ایک کرکے دکھائیں گے اور اس میچ کے بارے میں بھی بتائیں گے۔


آج ہم آپ کو آج لیجنڈری بلے کی روایتی حریف بھارت کے خلاف ایک شاندار اننگز دکھارہے ہیں اور اس کے بارے میں بتا رہے ہیں ۔2004 میں بھارت نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اس سیریز کا ایک میچ لاہور میں کھیلا گیا تھا میچ 45 /45 اوورز کا تھا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 293 رنز بنائے

پاکستان کی طھرف سے انضمام الحق نے ایک زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار اننگز کھیلی انضمام الحق نے بھارتی فیلڈرز کو گراؤنڈ کی چاروں طرف دوڑایا،انضمام الحق نے اپنے طاقت سے لمبے چھکے مارے اور گراؤنڈ میں موجود شائقین سے خوب داد وصول کی۔ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم شائیقین سے بھرا ہو تھا جیسے انضمام شاٹ لگاتے شائقین اپنی سیٹوں سے اٹھ کر داد دیتے دکھائی دے رہے تھے۔انضمام الحق نے اپنی عمدہ بیٹنگ سے پاکستان کو متعدد بار میچ جتوائے ہیں۔


انضمام الحق نے اپنی 123رنز کی اننگز میں 9 چوکے اور 4 چھکے لگائے ۔انصمام الحق نے ایک روزہ کرکٹ میں 378 میچ کھیلے اور 350 اننگز میں انہوں نے39.52 کی اوسط 11739 رنز بنائے اور اس میں 10 سنچریاں اور 83 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔وہ پاکستان کے کپتان بھی رہے ہیں اور 2007 ورلڈ کپ کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔


75 views0 comments
bottom of page