24newspk
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ انضمام الحق
Updated: Apr 24

24 نیوز پی کے: انضمام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور قومی کرکٹ ٹیم لیجنڈ بیٹسمین 3 مارچ 1970 میں ملتان میں پیدا ہوئے ۔اانضمام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم میں مڈل آرڈر کے بلے باز تھے اور دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتے تھے جبکہ بائیں ہاتھ سے فیلڈنگ اور کبھی کبھی بولنگ بھی کرتے تھے ۔انضمام الحق نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 1991 میں کیا انہوں ویسٹ انڈیز کے خلاف لاہور میں کیا انضمام الحق نے اس میچ میں 20 رنز بنائے تھے اور ویسٹ انڈیز کے باؤلر مارشل نے انہیں کلین بولڈ کیا تھا۔
ایک روزہ انٹرنیشنل کیریئر
انضمام الحق نے ایک روزہ کرکٹ کیریئر کا آغاز 1991 میں کیا انہوں نے 1991سے 2007 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔انضمام الحق کو شہرت ورلڈ کپ 92 کے سیمی فائنل میں عمدہ بیٹنگ کرنے پر ملی ۔اس کے انضمام الحق کا بلا چلتا رہا انہوں پوری دنیا میں اپنا ایک مقام بنایا۔انضمام الحق نے اپنے ایک روزہ کیریئر میں 378 میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی انہوں نے 350 اننگز میں 11739 رنز بنائے ان کی اوسط 39.52 تھی جس میں 10 سنچریاں اور 83 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔
انہوں نے بھارت اور سری لنکا کے خلاف 4،4 سنچریاں اسکور کی جبکہ نیوزی لینڈ اور زمبابوےکے خلاف ایک ایک سنچری اسکور کی انضمام الحق کا سب سے زیادہ اسکور 137 نیوزی لینڈ کے خلاف 1994 میں کیا تھا۔انضمام الحق نے ون ڈے کی پہلی سنچری سری لنکا کے خلاف ملتان میں 1992 میں بنائی تھی۔انضمام الحق نے 971 چوکے اور 144 چھکے بھی اپنے ایک روزہ کیریئر میں مارے۔وہ ایک اچھے فیلڈر بھی تھے.
انہوں نے 113 کیچ بھی پکڑے۔انضمام الحق 2003سے 2007 تک پاکستان ٹیم کے کپتان رہے ان کی کپتانی میں پاکستان نے 87 ایک روزہ میچ کھیلے جن میں سے 51 جیتے 33 ہار ے اور تین میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوگئے۔انضمام الحق نے آخری میچ زمبابوے خلاف 2007 کے ورلڈ میں کھیلا تھا پاکستان انضمام الحق کی قیادت میں ورلڈ کپ 2007 کھیلا تھا ۔
ٹیسٹ کرکٹ کیریئر
انضمام الحق نے ٹیسٹ کرییئر کا 1992 میں انگلینڈ کے خلاف کیا،انضمام الحق نے اپنے کیریئر میں 120 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 49.60 کی اوسط سے 8830 رنز بنائے ان کا سب سے زیادہ اسکور 329 رنز نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں 2002 میں ٹرپل سنچری اسکور کی تھی۔انضمام الحق نے ٹیسٹ کیریئر میں ایک ٹرپل سنچری اور ایک ڈبل سنچری اسکور کی۔انضمام الحق نے ٹیسٹ کیریئر میں 25 سنچریاں اور 45 نصف سنچریاں اسکور کیں ۔

سعید انور لیجنڈری کرکٹر
انضمام الحق نے انگلینڈ کے خلاف 5 سری لنکا کے خلاف 5 سنچریاں اسکور کیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 سنچریاں اسکور کیں بھارت کے خلاف تین ،نیوزی لینڈ کے خلاف تین،زمبابوے کے خلاف 2،بنگلادیش کے خلاف ایک سنچری اسکور کی۔انضمام الحق کی قیادت میں پاکستان نے 31 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میں سے 11 میچ پاکستان نے جیتے 11 میچ ہارے اور 9 میچ ڈرا ہوئے انضمام الحق نے آخری ٹیسٹ میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔
انضمام الحق 2007 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو گئے تھے ولڈ کپ میں خراب کارکردگی کی وجہ سے انضمام الحق پر بڑی تنقید بھی ہوئی تھی ۔اس ورلڈ مین پاکستان ٹیم کے کوچ باب وولمر کی اچانک موت بھی واقع ہوئی تھی ۔