top of page
  • Writer's picture24newspk

انضمام الحق نے شاہین آفریدی کی فٹنس کے بارے میں اہم بات بتا دی


لاہور(کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر شااہین شاہ آفریدی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ میں دن بدن نکھار آرہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سابق کپتان نے شاہین شاہ آفریدی کی باؤلنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہیں آفریدی کی باؤلنگ میں نکھار آتا جا رہا ہے لیکن ان کو انجریز کے خطرات لاحق ہیں ۔انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرے خیال میں شاہین شاہ آفریدی کو ایک محتاط انداز میں استعمال میں کرنا چاہیے۔

سابق کپتان انضام الحق نے کہا کہ جب بھی کوئی نوجوان کرکٹر کارکردگی دکھاتا ہے بڑی خوشی ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو مشتاق احمد اور مدثر نذر نے انڈر 16 لیول کی کرکٹ پر ڈھونڈا اور ان کے ٹیلنٹ کو پہچانا۔دونوں نے مجھےشاہین شاہ کے باؤلنگ ایکشن کو دیکھنے کو کہا تو میں شاہین شاہ آفریدی کو دیکھ کر بڑا متاثر ہوا،مجھے وہ چھوٹی عمر میں باقی فاسٹ باؤلرز سے مختلف نظر آئے۔میں نے پھر اس وقت کے کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کر کے ان کو قومی کیمپ کا ھصہ بنایا۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی ان دنوں انگلینڈ مین موجود ہیں اور کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہیمشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی نے مڈل سیکس کے خلاف 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا اور میچ میں 19 رنز کے عیوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔




61 views0 comments
bottom of page