top of page
  • Writer's picture24newspk

انضمام الحق بھی کورونا کا شکار ہوگئے ،اب کیسی طبیعت ہے؟جانئیے


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی کورونا کا شکار ہوگئے تھے اور انہوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کر دیا تھا، کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہوں نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسپورٹس رپورٹر ساجد نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سابق کپتان انضمام الحق نے کورونا کو شکست دے دی ہے انہوں نے کورونا کے دو ٹیسٹ کروائے اور دونوں منفی آئے ہیں ۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 بھی ملتوی ہو چکا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی سمیت کئی کھلاڑیوں اور آفیشلز کورونا سے متاثر ہو ئے تھے۔پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز اب رواں سال جون میں کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

19 views0 comments
bottom of page