24newspk
انوشکا اور ویرات کی چندہ مہم وقت سے پہلے مکمل، کتنی رقم جمع کرلی؟
Updated: May 16, 2021

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس نے بڑی تباہی مچا دی ہے اور لاکھوں لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں اور کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں ،بھارت میں کورونا کی وجہ سے بہت برے حالات ہو گئے ہیں مریضوں کو آکسیجن نہیں مل رہی اور ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے جگہ کم پڑ گئی ہے ایسے میں پوری دنیا سے مالی امداد اوور آکسیجن کی فرہای کی گئی۔پاکستان کے عوام نے بھی بھارت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ،ایدھی فاؤنڈیشن نے اپنی سروسز دینے کے لئے بھارت کو آفر کی ان کے علاوہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے سربراہ شاہد خان آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہم اپنی سروسز دینے کے لئے تیا ر ہیں ان کے علاوہ وزیر اعظہم عمران خان نے بھی بھارت کے متاثرہ عوام کے ساتھ اظہار ہمدری کی ۔
دنیا بھر سے بھارت عوام کے لئے عطیات دیے گئے جن میں غیر ملکی کرکٹرز بھی شامل ہیں ۔انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی اور ان کی اداکارہ اہلیہ انوشکا شرما نے بھارت میں کورونا سے متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم میں11 کروڑ روپے کے ہدف کو مقررہ وقت سے ایک روز قبل ہی عبور کر لیا۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے کورونا متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے لیے 7 مئی سے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔
ابتدا ء میں اس جوڑے نے سات کروڑ بھارتی روپے جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، تاہم عوام کی جانب سے بہترین ردعمل سامنے آنے پراس ہدف کو بڑھا کر 11 کروڑ روپے کر دیا تھا۔انوشکا اور ویرات کی اس مہم میں 19 ہزار سے زائد افراد نے بھرپور جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاری رقوم عطیہ کیں اور ایک دن قبل ہی 11 کروڑ بھارتی روپے جمع کرنے کا ہدف بھی مکمل کرلیا۔