• 24Newspk

انڈین کرکٹر ہربھجن سنگھ کی شاہد آفریدی کی تعریف۔۔۔۔ لیکن کیوں؟جانئیے



24 نیوز پی کے(ویب ڈیسک) انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور ورلڈ کپ 2011 کی وننگ ٹیم میں شامل کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ '' شاہد آفریدی آپ انسانیت کے لئے بہت بڑا کام کر رہیں ہیں،  خدا ہم سب کو برکت عطا کرے .. آپ کو اور زیادہ طاقت عطا کرے .. دنیا کی بھلائی کے لئے دعا کر رہے ہیں .... گناہ ہاتھ جوڑے ہوئے ہاتھ Nanak naam chardikala tere bhaane sarbat da bhala''


اس کے جواب میں شاہد آفریدی نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ''انسانیت کسی بھی چیز سے بڑی ہے! بھجی جی آپ کے مہربان الفاظ کا شکریہ۔ دنیا کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ، یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ COVID2019 کے خلاف عالمی لڑائی میں غریبوں اور مساکین کی ہر طرح سے مدد کریں۔


واضع رہے کہ آج کل پوری دنیا میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں ۔اس لئے پاکستان میں بھی ایک ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ابھی تک 7 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں ۔اس عالمی وبا سے بچنے کے لئے دنیا سمیت پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔اسی سلسلے میں شاہد آفریدی اور ایسے کئی لوگ لوگوں کی مدد کے لئے آگے بڑھ رہیں ہیں اور ان کو راشن پہیچانے کے لئے اقدام کر رہے ہیں۔

46 views

Subscribe to 24Newspk 

Contact us
  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved