top of page
  • Writer's picture24newspk

انگلش فاسٹ باؤلر ثاقب محمود نے پاکستان پہنچتے ہی بڑا اعلان


کراچی ( کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے بقیہ میچز کا آغاز 14 نومبر سے کراچی میں ہوگا،پی ایس ایل میں موجود فرنچائز جو پلے آف میچ کھیلیے گیں ان کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آگئے ہیں ۔پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی فاسٹ باؤلر ثاقب محمود جن کا تعلق انگلینڈ سے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کو ٹائٹل جیتوانا چاہتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی ٹیم پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی انگلش فاسٹ باؤلر ثاقب محمود نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کو پی ایس ایل ۵ کا ٹائٹل جیتوانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 سال بعد پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے میرے خاندان کاتعلق ضلع اٹک سے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے خاندان کے زیادہ لوگ پشاور زلمی کو پسند کرتے ہیں اور اپنی ٹیم جیتوانے کی پوری کوشش کروں گا۔


ثاقب محمود نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں کھیلنے والے انگلش کرکٹرز نے مجھے بہت کچھ بتایا ہے۔میری ٹیم پشاور زلمی میں وہاب ریاض ،حسن علی اور حیدر علی جیسے بہترین کھلاڑی موجود ہیں ۔پاکستان کے شائیقن نے مجھے باؤلنگ کرواتے نہیں دیکھا ہوگا لیکن میں اپنی باؤلنگ سے ٹیم کو ٹائٹل جیتوانا چاہتا ہوں ۔

41 views0 comments
bottom of page