• 24newspk

انگلش ٹیم کا 17 سال بعد دورہ پاکستان ، استقبال کی تیاریاں تیز


لاہو(24 نیوز پی کے)انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17سال بعد پاکستان کا دورہ کر گے گی،مہمان ٹیم کے استقبال کے لئے تیاریاں شروع ہ گئی ہیں ،انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا چار رکنی سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

چار رکنی سیکیورٹی وفد پاکستان آیا ہے جس میں کرکٹ آفیشلز اور پلیئرز ایسوسی ایشن سیکورٹی کے ممبران شامل ہیں۔ وفد کا پی سی بی کے ھکام نے اسلام آباد آمد پر استقبال کیا اور ان کو بریفینگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے سیکیورٹی وفد نے وزارتِ داخلہ میں بھی اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کی۔سیکیورٹی وفد کو کراچی لاہور اور ملتان کا دورہ بھی کرنا ہے۔وفد انگلینڈ کرکٹ بورڈ میں اپنی رپورٹ جمع کرائے گا جس میں بورڈ ٹیم بھجوانے اور شیڈول کا حتمی فیصلہ ہوگا۔


انگلینڈ کرکٹ ٹیم اس سال ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے سات ٹی 20 میچز کھیلنے پاکستان آئے گا جبکہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ورلڈ کپ کے بعد ہوگی۔ٹی 20 میچز پاکستان میں دو وینیوز پر جس میں کراچی اور لاہور میں کرانے کا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ ٹیم رواں سال 15 ستمبر کو پاکستان آئے گی اور ٹی 20 میچز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا۔پہلا میچ 20,دوسرا میچ 22,تیسرا میچ 23,چوتھا میچ 25 کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔جبکہ باقی تین میچ لاہور میں کھیلے جانے کا امکان ہے 30,28 اور 2 اکتوبر کو شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ مہمان سائیڈ 2005کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔



Lahore (24 News PK) England cricket team will visit Pakistan after 17 years, preparations have started to welcome the visiting team, England Cricket Board's four-member security delegation has reached Pakistan.

A four-member security delegation has arrived in Pakistan, including cricket officials and members of the Players' Association security. The delegation was received by the PCB authorities on arrival in Islamabad and was given a briefing. According to the sources, the security delegation of England also met high officials in the Ministry of Interior. The security delegation also visited Karachi, Lahore and Multan. The delegation will submit its report to the England Cricket Board in which the board will take the final decision on sending the team and the schedule.



The England cricket team will come to Pakistan to play seven T20 matches before the T20 World Cup this year, while the series of three Test matches will be held after the World Cup. Board Ramiz Raja has already given an indication. According to sources, the England team will come to Pakistan on September 15 this year and the T20 matches will start from September 20. The first match will be on 20, the second match on 22, the third match on 23, the fourth match on 25 will be played in Karachi. While the remaining three matches are likely to be played in Lahore on October 30, 28 and 2. It should be noted that the visiting side will tour Pakistan after 2005.

80 views1 comment