• 24newspk

انگلش ٹیم کے آلراؤنڈر معین علی کا بھارت سے معافی کا مطالبہ ،ایسا فیصلہ کیا کہ سب مسلمانوں کا

سر فخر سے بلند ہو جائے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) انگلینڈ کے آلراؤنڈر کرکٹر معین علی نے بھارت سے معافی کا مطالبہ کیا ہے ۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر معین علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت نے اپنے گستاخانہ بیان پر معافی نہ مانگی تو دوبارہ کبھی میچ کھیلنے بھارت نہیں جاؤں گا، آئی پی ایل کا بھی بائیکاٹ کروں گا۔ اور میں اپنے مسلمان بھائیوں سے بھی ایسا ہی کرنے کی اپیل کروں گا۔



آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارت کے میں مودی سرکار کے دو انتہائی اہم عہدیداروں ملعون نوپور شرما اور ملعون نوین کمار کی جانب سے شانِ رسولﷺ میں گستاخی کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک میں شدید غم و غصہ لہر پائی جاتی ہے۔ ’إلا رسول الله يا مودي ‘ٹرینڈ بن گیا



بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ میں بھی بھارتی سیاستدانوں کی شانِ رسولﷺ کی گستاخی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔


عمان کے مفتی نے بھارت کی چیزوں کا بائیکاٹ کر دیا۔ٹویٹی نامی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا گیا جس میں لکھا گیا کہ میں ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بی جے پی لیڈر کے ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہماری جان، مال، عزت اور آبرو سے زیادہ قیمتی ہیں۔






56 views0 comments