top of page
  • Writer's picture24newspk

انگلش کاؤنٹی ٹیم سمرسیٹ کا بابراعظم کیلئے اردو زبان میں دلچسپ پیغام


لندن (کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے کپتان اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں دنیا کے نمبر ون بلے باز بابر اعظم کے لئے انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیم سمر سیٹ کی جانب سے اردو میں پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا جس کو شائقین کرکٹ نے بہت پسند کیا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹ ی کے کپتان اور بہترین بلے باز بابر اعظم جو ان دنوں انگلینڈ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ میں سمر سیٹ کاؤنٹی ٹیم کی طرف سے کھیل رہے ہیں ۔سمر سیٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اردو میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم بابراعظم کا ایک بار پھر سومرسیٹ میں استقبال کرتے ہیں! ہم دنیا کے بہترین ٹی 20 کھلاڑیوں کو دیکھنے کیلئے منتظر ہیں! بابراعظم کے تمام سومرسیٹ کاﺅنٹی کرکٹ کلب کے یوٹیوب چینل پر ضرور دیکھیں!“ 

آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو انگلینڈ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ میں شرکت کرنے کی اجازت دے دی تھی ۔بابر اعظم اس دفعہ سمر سیٹ کی طرف سے سات گروپ میچ کھیلیں گے اور ناک آؤٹ مرحلے میں ٹیم پہنچتی ہے تو بابر اعظم 14 اکتوبر تک ٹیم کا حصہ ہونگے ۔

بابر اعظم نے پچھلے سال انگلینڈ میں ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں سمر سیٹ کی نمائندگی کی تھی اور انہوں نے اپنی ٹیم کے 578 رنز اسکور کیے تھے اور وہ ٹاُ اسکورر رہے تھے۔بابر اعظم نے پاکستان اور انگلینڈ سیریز ختم ہونے کے بعد 2 ستمبر کو سمر سیٹ ٹیم کو جوائن کر لیا تھا۔


50 views0 comments
bottom of page