top of page
  • Writer's picture24newspk

انگلش کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے کافی حد تک راضی ہو گیا،جانئیے


لندن (کرکٹ نیوز پی کے) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے لئے اچھی خبر آگئی ،انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کے لئے بھیجنے پر کافی حد تک راضی ہوگیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ اگلے سال اپنی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے لئے بھیجنے کے لئے کافی د تک راضی ہو گیا ہے اور اس پر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے دی گئی دعوت پر انگلینڈ بورڈ کے بڑے اچے تاثرات ہیں اور کافی امکانات ہیں کہ انگلش بورڈ اپنی ٹیم جنوری میں مختصر دورہ کرے گی اور پاکستان کے خلاف تین میچ کھیلے جانے کے امکانات ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ بابق انگلش کرکٹر جو 'پاکستان دوست ' ہیں وہ انگلینڈ میں پاکستان کا امیج بلڈنگ پرکام کر رہے ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کو پاکستان میں تین میچ کھیلنے کی دعوت دی ہے جو 12 جنوری سے 20 جنوری تک تایریخیں تجویز کی گئی ہیں ۔

98 views0 comments
bottom of page