24newspk
انگلش کھلاڑی نے بابراعظم سے ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین لی

دبئی (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20 کے کپتان بابر اعظم سے ٹی 20 کے نمبر ون بلے باز کی پوزیشن چھن گئی ،انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق بابر اعظم اب ٹی20 کے نمبر ون کی پوزیشن کسی اور نے لے لی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20 کے کپتان بابر اعظم جو طویل عرصے تک آئی سی سی کی رینکنگ میں نمبر ون پر تھے اب انٹر نیشنل کرکٹ کاؤنسل کی جاری کردہ ٹی 20 کی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم کی جگہ انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ ملان نے لے لی ہے۔
انگلینڈ ٹیم کے بلے باز ڈیوڈ ملان نے پاکستان کے دورہ انگلینڈ میں عمدہ کارگردگی کا مظاہرہ کیا اور اس کے آسٹریلیا کے دورہ انگلینڈ میں بھی انگلش بلے باز نے بہترین کھیل پیش کیا جس کی بدولت انہوں پاکستان کے بہترین بلے باز بابر اعظم جو کافی عرصے سے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر جماں تھے ان سے پہلی پوزیشن چھین کر انہیں دوسرے نمبر پر کر دیا۔
آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 877 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں ،پاکستان کے ٹی 20 کے کپتان بابر اعظم 869 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ،آسٹریلیا کے ایرون فنچ 835 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ،بھارت کے کے ایل راہول چوتھے نیوزی لینڈکے کولن منرو پانچویں ،آسٹریلیا کے گلین میکسویل چھٹے افغانستان کے حضرت اللہ زازائی ساتویں ،ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس آٹھویں اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نویں اور انگلینڈ ٹیم کے کپتان این مورگن دسویں نمبر پر ہیں ۔