24newspk
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائیگا

مانچسٹر (کرکٹ نیوز پی کے )آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آخری اور تیسرا بین الاقوامی میچ آج کھیلا جا ئے گا۔میچ انگلینڈ اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز جاری اور اس سلسلے کا آخری اور تیسرا ون ڈے میچ آج بدھ کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائے گا ۔انگلینڈ کی نمائندگی آٰن مورگن کر رہے ہیں جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کر رہے ہیں ۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے آج کے میچ میں پتا چلے گا کون سیریز جیتے گا۔دونوں ٹیمیں پورا زور لگائیں گی سیریز جیتنے کے لئے۔
پہلا ون ڈے میچ آسٹریلیا نے 19 رنز سے جیتا تھا اور دوسرے ون ڈے مین میزبان انگلینڈ نے بدلہ لیتے ہوئے مہمان ٹیم کو 24 رنز سے شکست دے دی تھی اور سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی ۔اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچ بھی کھیلے گئے جو میزبان ٹیم انگلینڈ نے مہمان ٹیم آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی تھی ۔