24newspk
انگلینڈ بمقابلہ انڈیا: میچ میں تماشائی بوم بوم بمراہ کے بینرلائے تو مائیکل ہولڈنگ نے دیکھ کر کیا کہا

ویب ڈیسک ( 24نیوز پی کے)بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بارش کی وجہ سے ڈرا ہو گیا۔میچ کے دوران تماشائیوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں بھارت کے فاسٹ باؤلر کو بوم بوم کا لقب دیا ۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ بمقابلہ انڈیا پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ میں کھیلا جا رہے ہے۔جس میں بھارتی فاسٹ بولر جسپرت بمرا نے فائفر حاصل کیا تو شائقین کی طرف سے انہیں بوم بوم کہا جا رہا ہے۔جب مائیکل ہولڈنگ نے بوم بوم کا بینر دیکھا تو انہوں نے دیکھ کر کہا ‘عام طور پر بوم بوم تو آفریدی ہے’۔ اسی ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے ویرات کوہلی کو پہلی گیند پر آؤٹ کر دیا تھا جس میں سوشل میڈیا پر بہت بحث ہوئی۔
شاہد خان آفریدی جن کو بھارتی سابق کرکٹر روی شاستری نے بھارت کے خلاف شاہد آفریدی کو بوم بوم کا لقب دیا تھا۔شاہد آفریدی نے 2005 میں بھارت کے خلاف اس وقت کی دوسری تیز ترین سنچری اسکور کی تھی ۔اس کے بعد سے اب تک جب کہ شاہد آفریدی کو ریٹائرمنٹ لیے ہوئے بھی 6 سال ہو گئے ہیں لیکن آج بھی وہ اتنے ہی مشہور ہیں ۔